ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی ضمنی انتخابات میں کانگریس ، جے ڈی ایس کی 4-1سے شاندار فتح:بلاری،منڈیا، جمکھنڈی اور رام نگر میں فتح کا جشن

ریاستی ضمنی انتخابات میں کانگریس ، جے ڈی ایس کی 4-1سے شاندار فتح:بلاری،منڈیا، جمکھنڈی اور رام نگر میں فتح کا جشن

Tue, 06 Nov 2018 20:43:58    S.O. News Service

بنگلورو:6؍نومبر (ایس او نیوز)  کرناٹکا کے ضمنی انتخابات میں ریاست  کی موجودہ  کانگریس ،جے دی ایس کی مخلوط حکومت کو 4-1سے  زبردست جیت دلاتے ہوئے عوام نے  مخلوط حکومت کی  پرجوش  طریقے سے پر زورتصدیق کی ہے۔  منگل 6نومبر کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس نے جمکھنڈی ودھان سبھا حلقہ اور بلاری لوک سبھا حلقے سےاور جنتا دل رام نگر ودھان سبھا حلقے اور منڈیا لوک سبھا حلقے سے جیت کا بگل بجاتے ہوئے بی جےپی کو آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں شکست ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ جب کہ بی جےپی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے فرزند راگھویندر شیموگہ حلقہ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

ریاست میں تین لوک سبھا حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات ہوئے تھے، جن میں دو مخلوط حکومت اور ایک بی جےپی کے حق میں گئی ہے۔ سب سے زیادہ گرماگرمی کا سبب بنا بلاری لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے وی ایس اُگرپا ّ نے اپنے حریف جے شانتا کو 3،24،943ووٹوں سے چاروں شانے چت کردیا ہے۔ مانا جارہاہے کہ یہ جیت کانگریس کےلئے بہت بڑی جیت ہے کیونکہ  بلاری  ریڈی برادران اور شری راملو کا گڑھ ماناجاتاتھا جس کو کانگریس نے بہت بڑے مارجن سے جیت کر قلعہ فتح کرلیا ہے۔ اسی طرح منڈیا لوک سبھا حلقہ سے جے ڈی ایس کے ایل آر شیورامے گوڈا نے بی جےپی امیدوار کو 2،43،161سے ہرا کر اپنی جیت درج کی ہے۔ جب کہ شیموگہ لوک سبھا حلقہ سے امید کی جارہی تھی سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے فرزند راگھویندر بہت بڑی جیت حاصل کریں گے لیکن محض 52ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ایس بنگارپا کے فرزند مدھوبنگارپا جے ڈی ایس کے امیدوار تھے۔

لوک سبھا کے ساتھ ریاست میں 2ودھان سبھا حلقوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ جمکھنڈی ودھان سبھا حلقہ سے کانگریس کے آنند نیام گوڈااور رام نگر ودھان سبھا حلقہ سے  جے ڈی ایس کی وزیراعلیٰ کمارسوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی بالترتیب 39480اور109137ووٹوں سے اپنے بی جے پی کے حریفوں کو شکست دی ہے۔ جمکھنڈی ودھان سبھا کے ایم ایل سے سدو نیام گوڈا سڑک حادثے میں ہلاک ہونے سے یہ الیکشن ہوئے تھے جہاں ان کے بیٹے آنند نے آسان جیت درج کی ہے تو دو حلقوں سے کامیاب ہونے والے وزیراعلیٰ کمار سوامی نے رام نگر حلقے سے استعفیٰ دینےسے نشست خالی ہوئی تھی جہاں ان کی اہلیہ انیتا کمار سوامی  نے بہت بڑی فتح پائی ہے۔

ریاستی ضمنی انتخابات5ماہ اقتدار پر آئی کانگریس ، جے ڈی ایس  مخلوط حکومت کے لئے ایک بڑا امتحان ماناجارہاتھا، بی جےپی دعویٰ کررہی تھی کہ وہ رام نگر حلقے کے سوا بقیہ تمام میں جیت درج کرے گی ۔ نتائج کو دیکھیں تو کہا جاسکتاہے کہ عوام نے بی جے پی کو مرکز اور ریاست دونوں سطح پر ٹھکرا دیاہے۔ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج 2019کے لوک سبھا انتخابات کے لئے پیش گوئی ہے۔

ریاست کے تین لوک سبھا اور2ودھان سبھا حلقو ں کے ضمنی انتخابات کے لئے سنیچر کو  67فی صدووٹنگ ہوئی تھی جس کی گنتی منگل کی صبح پورے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ شروع ہوئی ۔ امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

لوک سبھا حلقے ۔بلاری ۔وی ایس اُگرپاّ۔کانگریس ۔6،28،365ووٹ               جے شانتا۔بی جےپی : 3،85،204

منڈیا۔شیورامے گوڈا۔جے دی ایس :5،69،347                                          سدرامیا ۔ بی جےپی : 2،44،404

شیموگہ ۔بی وائی راگھویندرا۔ بی جےپی :5،43،306                                      مدھو بنگارپا ۔ جے ڈی ایس: 4،91،158

ودھان سبھا حلقے ۔ رام نگر۔انیتاکمار سوامی ۔جے ڈی ایس :1،25،043           ایل چندر شیکھر۔بی جےپی :15،906

جمکھنڈی ۔آنند سِدُّو نیام گوڈا۔ کانگریس ۔ 97،017                                      شریکانت کلکرنی ۔ بی جے پی :57،537


Share: